مدت ختم ہونے سے قبل دو ٹیمیں تشکیل دیکر بینچ مضبوط کرنا چاہتا ہوں شاہد آفریدی

ڈیڈ پچز سے ہمارے بولرز کو نقصان ہوگا، عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ


Sports Reporter December 31, 2022
ڈیڈ پچز سے ہمارے بولرز کو نقصان ہوگا، عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ مہمان ٹیم کے خلاف باؤنسی وکٹ بنائی جائے جس سے ہمارے بولرز کو بھی فائدہ پہنچے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف جن پچز پر کھیلا اس سے ہماری کرکٹ آگے نہیں جاسکتی، ڈیڈ پچز سے ہمارے بولرز کو نقصان ہوگا۔ خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل دو ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ وکٹ کا معائنہ کیا اور کیوریٹر سے بھی رائے لیے ہے ہمارے پاس تجربہ کار ٹیم موجود ہے، پلیئرز سے انفرادی بات چیت کرکے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں باؤنسی وکٹ تیار کیجائے گی، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے عزم کا اظہار کیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں باؤنسی وکٹ تیار کرنے کی کوشش کریں گے، یہ درست نہیں کہ اکیلا شو چلا رہا ہوں، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چیِئرمین کا پلیئرز سے براہ راست رابطہ ضروری ہے، حارث رؤف اور فخر زمان سے خود رابطہ کرکے ان کا ٹیسٹ لیا، ہم بابراعظم کو سپورٹ کریں گے تاہم اگر انصاف نہ کرپایا تو میرا کام مکمل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ذمہ داری کا احساس ہے اب فیصلے انصاف سے ہوں گے، شاہد آفریدی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بابر اعظم کی جانب سے پاکستان کی اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کا فیصلہ اچھا لگا، میرے عہدے پر ہوتے ہوئے پرفارمز کو موقع ضرور ملے گا، طویل مدت کیلئے سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں