سابق پاپ بینی ڈکٹ 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بینی ڈکٹ کی آخری رسومات پاپ فرانسس کی زیر نگرانی ویٹیکن سٹی میں ادا کی جائیں گی


ویب ڈیسک December 31, 2022
فروری 2013 میں استعفے کے بعد وہ ویٹیکن میں ایک خاموش زندگی گزار رہے تھے (فوٹوؒ انسٹاگرام)

ویٹیکن سٹی نے اعلان کیا ہے کہ سابق پاپ بینی ڈکٹ انتقال کرگئے ہیں۔

بینی ڈکٹ کی آخری رسومات پاپ فرانسس کی زیر نگرانی ویٹیکن سٹی میں ادا کی جائیں گی۔

ان کی عمر 95 برس تھی اور چھ صدیوں میں وہ پہلے پاپ تھے جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

جرمن نژاد پاپ کا اصلی نام جوزف ریٹزنگر تھا اور فروری 2013 میں استعفے کے بعد وہ ویٹیکن میں ایک خاموش زندگی گزار رہے تھے۔

بینی ڈکٹ کی صحت کافی عرصے سے خراب تھی اور بدھ کے روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اس وجہ سے پاپ فرانسس کی جانب سے ان کیلئے دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی۔

2005 میں پاپ جان پال دوم کی آخری رسومات سینٹ پیٹر اسکوائر پر ادا کی گئی تھیں جس میں مختلف ممالک کے سربراہوں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔