کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث بارش کا پانی جم گیا

قلات میں درجہ حرارت منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی ایک تک ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک December 31, 2022
فوٹو فائل

بلوچستان کے دارالحکومت اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث سڑکوں پر موجود بارش کا پانی جم گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد نواح سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گیا۔

درجہ حرارت منفی ہونے کے باعث کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں سڑکوں پر جمع بارش کا بانی جم گیا جبکہ شہر بھر میں گیس کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی ایک تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |