یاسر حسین نے نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ کیوں دیا
نعمان اعجاز نے مجھے اجازت دی کہ تم ایسے موقع پر میرا نام لے لیا کرو، اداکار
نوجوان اداکار یاسر حسین نے سینئر فنکار نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دینے پر وضاحت پیش کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں یاسر حسین بتایا کہ مجھ سے اکثر ٹی وی پروگراموں میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس فنکار کو اداکاری ترک کرنے کا مشورہ دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سوال میزبان کی طرف سے نہیں پوچھا جانا چاہئے اور اس کا جواب دینا ہمارے لئے مشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ جس کا نام لیا جائے گا اس کے ناراض ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
یاسر حسین نے وضاحت دی کہ میں نے اس بات کا تذکرہ نعمان اعجاز سے کیا تو انہوں نے مجھے اجازت دی کہ تم میرا نام لے لیا کرو اور مجھے برا بھی نہیں لگے گا، اسی لئے میں اب ان کا نام لے لیتا ہوں۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ نعمان اعجاز کو انڈسٹری کا ایک بہترین اداکار سمجھتے ہیں۔