کراچی پولیس چیف کا شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کا اعتراف
سال 2022 میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 109 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاوید عالم اوڈھو
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022 میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 109 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
سی وی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اسمال اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا، شہر کے لیے اسٹریٹ کرائم سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے، انسانی جانوں کا ضیاع بڑھ گیا ہے۔
'سال 2022 میں اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد اضافہ ہوا'
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2021 سے سال 2022 میں جرائم کی صورتحال میں 15.4 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سال 2022 میں اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کراچی پولیس چیف نے کہا کہ سال 2022 میں ہاؤس رابری کی وارداتوں میں 14 فیصد کمی ہوئی ہے اور شہر میں دیگر شہروں کی نسبت قتل کی سب سے کم وارداتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 8 ہزار 866 ملزمان گرفتار ہوئے، بھتے کے 110 ملزمان اور گاڑی چھیننے اور چوری کرنے والے 5420 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
'889 مقابلوں میں 129 ملزمان ہلاک ہوئے'
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سال 2022 میں 889 مقابلوں میں 129 ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 38 ہزار 286 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 6 ہزار 946 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 90 دستی بم بھی برآمد کیے۔
'کراچی پولیس نے 8632 منشیات فروش گرفتار کیے'
انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2022 میں کراچی پولیس نے 8632 منشیات فروش گرفتار کیے گیے۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ پولیس کے لیے ہمیشہ بڑا مسئلہ رہا ہے، غیرقانونی تارکین وطن بھی اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں اور سال 2022 میں 1817 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
'58 مقدمات پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف درج کیے گئے'
کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس افسران کا احتساب بھی ضروری ہے جبکہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی اس طرح کی گئی، سال 2022 میں 58 مقدمات پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف درج کیے گئے، سال 2022 میں 10 جوان شہید ہوئے اور 70 زخمی ہوئے اس کے علاوہ 58 مقدمات پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی درج کیے گئے ۔