دعا منگی اور بسمہ اغوا کیسگواہوں نے مرکزی ملزم کو شناخت کرلیا
شناخت پریڈ کے موقع پر مرکزی ملزم آغا منظور کو 3 گواہوں نے شناخت کیا
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں مرکزی ملزم آغا منظور کو 3 گواہوں نے شناخت کرلیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو دعا منگی اور بسمہ اغواء کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کے مرکزی ملزم آغا منصور کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران آغا منصور کو مقدمے کے 3 مقدمات میں 3 عینی شاہدین نے شناخت کرلیا، عینی شاہدین میں دعا منگی کے اغواء کے وقت زخمی ہونے والا دوست بھی شامل تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم آغا منصور دعا منگی اور بسمہ اغواء کیس میں مفرور تھا، ملزم آغا منصور دعا منگی اور بسمہ اغواء کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے، دعا منگی اغواء کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں۔