آنجہانی رشی کپور کی یاد میں راحت فتح علی خان کی بہترین پرفارمنس

نیتو کپور کی فرمائش پر ان کے شوہر کی یاد میں ’نمستے لندن‘ کا گانا ’تیری یاد ساتھ ہے‘ حاضرین کو سنایا


ویب ڈیسک December 31, 2022
فوٹو: فائل

آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور کی فرمائش پر استاد راحت فتح علی خان نے فلم 'نمستے لندن' کا گانا سنایا۔

شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان دبئی کے ایک شو میں پرفارمنس دے رہے تھے جب نیتو کپور نے ان سے درخواست کی کہ وہ رشی کپور کیلئے ان کی فلم 'نمستے لندن' کا گانا 'تیری یاد ساتھ ہے' کو گا کر سنائیں۔







View this post on Instagram


A post shared by afiablogs (@afiablogs)






اس موقع پر استاد راحت فتح علی خان نے انتہائی عاجزی کے ساتھ نیتو کپور کو سنا اور حاضرین کو بتایا کہ انہیں کپور خاندن کی طرف سے ہمیشہ عزت اور محبت ملی ہے۔

انہوں نے اپنی مخصوص جادو بھری آواز میں نمستے لندن فلم کے گانے کو گایا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ کینسر کی وجہ سے رشی کپور کا گزشتہ برس انتقال ہوا تھا اور انہوں نے اپنے پیچھے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں