بلاول بھٹو کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دیں گے شرجیل میمن

سندھ کے وزیراعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے مجھ سمیت پیپلز پارٹی کے ہر ورکر کا ان پر بھرپور اعتماد ہے۔

سندھ کے وزیراعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے مجھ سمیت پیپلز پارٹی کے ہر ورکر کا ان پر بھرپور اعتماد ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پیپلز پارٹی کے جیالے نکال دیں گے۔


سندھ کے وزیراعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے مجھ سمیت پیپلز پارٹی کے ہر ورکر کا ان پر بھرپور اعتماد ہے۔ کراچی آپریشن سے کرائم میں کمی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ صوبے اور عوام کی بہتری کیلیے ہوگا۔ رانا ثنا اللہ کی باتیں غیر سنجیدہ اور تبصروں تک محدود ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھرایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لشکر جھنگوی کی جانب سے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی دھمکیوں پر ہم نے پنجاب حکومت سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے سندھ اسمبلی میں ایک قرار داد بھی منظور کروائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ایک غیر سنجیدہ شخص ہیں اور ان کی جانب سے جو باتیں آتی ہیں انھیں ہم غیر سنجیدہ تسلیم کرتے ہیں۔

شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ صوبے اور عوام کی بہتری کے لیے ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کونہ پہلے ووٹوں کی ضرورت تھی نہ آج ہے تاہم اگر کوئی صوبے کے مفاد اور بہتری کے لیے حکومت میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اس میں بھی کوئی قد غن نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے۔ مجھ سمیت پیپلز پارٹی کے ہر ورکر کا ان پر بھرپور اعتماد ہے، وہ 5 سال تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔
Load Next Story