سال نو کی آمد پابندی کے باوجود کراچی فائرنگ سے گونج اٹھا 22زخمی

سال نو جشن منانے کیلئے منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی


Munawar Khan January 01, 2023
فوٹو: فائل

سال نو کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کی پابندی کے باوجود رات 12 بجتے ہی شہر گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور آتش بازی کے دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے باعث 22افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقامات پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

سال نو کے موقع پر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر پابندی سے سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے دعوے اور مساجد سے اعلانات کرائے گئے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے بھی بیانات دیئے گئے تاہم ان تمام دعوؤں کے باوجود رات 12 بجتے ہی شہر ہوائی فائرنگ کے ساتھ ساتھ آتشبازی کے دھماکوں گونج اٹھا جبکہ نئے سال کو منانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے سی ویو کا رخ کیا۔

اس موقع پر منچلے نوجوانوں نے رات 12 بجے ہی ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈال کر نئے سال 2023 کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو گلے مل کر مباردکباد دی۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات بھی اپنائے گئے تھے جبکہ شہر بھر کی سڑکوں پر منچلے نوجوانوں کی ٹولیاں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر دکھائی دیں اور انھوں بھی خوب بھنگڑے ڈال کر نئے سال کا جشن منایا۔

نئے سال کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ اور بے ہنگم گاڑیوں کی قطاروں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز حکام بھی اہم شاہراہوں ، سڑکوں اور محلوں میں گشت کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔

شیر خوار بچے سمیت 22 افراد زخمی

کراچی پولیس چیف کی جانب سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی اقدامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی وجہ سے نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے شیر خوار بچے سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

شہر کے تینوں سرکاری اسپتالوں سول ، جناح اور عباسی شہید اسپتال میں نامعلوم سمت سے آکر گولیاں لگنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو رات گئے تک جاری رہا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں گارڈن عثمان آباد پنجوانی پلازہ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 18 سالہ سعد ، صدر سیٹ پیٹرک اسکول کے 45 سالہ سموئیل ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

سول اسپتال راجہ مینشن کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کندھے پر لگنے سے 20 سالہ عقیل ، لائٹ ہاؤس ٹھٹھی کمپاؤنڈ 18 سالہ عبداللہ ، کشمیر کالونی ڈبل روڈ 45 سالہ اشفاق سر پر گولی لگنے سے ، بورڈ آفس دلپسند کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 2 سالہ بچہ جبکہ حسین آباد ، ناظم آباد ، لیاقت آباد ، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار ، ایکسپو سینٹر ، سہراب گوٹھ ، دھوراجی اور آئی سی آئی سومرو گلی میں بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے 7 افراد کو سول ، 3 کو جناح اور 5 افراد کو عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |