سپریم کورٹ میں اعلیٰ ججز کی تنخواہوں پنشن و مراعات میں کٹوتی کی درخواست دائر

اعلیٰ عدلیہ اور دیگر اداروں میں بھاری پنشن و دیگر الاؤنسز پر نظرثانی کی ہدایت کی جائے، درخواست گزار

اعلیٰ عدلیہ اور دیگر اداروں میں بھاری پنشن و دیگر الاؤنسز پر نظرثانی کی ہدایت کی جائے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں اعلیٰ ججز کی تنخواہوں پنشن و مراعات میں کٹوتی کی درخواست دائر کردی گئی۔

ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور دیگر کی پنشن و مراعات میں کٹوتی کی درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے آرٹیکل 184(3)کے تحت سپریم کورٹ میں دائر کردی،درخواست میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔


درخواست میں کہا گیا ہے حکومت بھاری تنخواہوں، پنشن اور دیگر مراعات میں کٹوتی کی بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے، اعلیٰ عدلیہ اور دیگر اداروں میں بھاری پنشن و دیگر الاؤنسز پر نظرثانی کی ہدایت کی جائے۔

مزید لکھا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے اشیاء خورونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں،خراب معاشی حالات کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبورہیں،معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے بھاری تنخواہوں اور مراعات پر نظرثانی ہونے چاہئے۔

 
Load Next Story