حج اور عمرے پر جانیوالوں کے علاوہ دیگرافراد پر آب زم زم لانے پر پابندی عائد

وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے


Staff Reporter January 01, 2023
وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے (فوٹو : انٹرنیٹ)

حج اور عمرے پر جانے والے مسافروں کے علاوہ دیگر تمام افراد پر آب زم زم پاکستان لانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب کیلیے آپریٹ کرنے والی تمام ائیرلائنز کو مراسلہ ارسال کر دیا، وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر آنے والے مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے، حج اور عمرے کے مسافرں کیلیے بھی کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز آب زم زم کی 5 لیٹر کی صرف ایک بوتل ہی جہاز پر لوڈ کی جا سکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں