ایف بی آر کو پہلی ششماہی میں 21758 ارب کا ریونیو شارٹ فال
رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے مقررکردہ 3645.58ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف سے217.58 ارب روپے کم ہیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیوکورواں سال 2022-23 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران مجموعی طور پر 217.58 ارب روپے جبکہ گذشتہ ماہ دسمبرکے دوران مجموعی طور پر 225ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آرکے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے جولائی تا دسمبرکے دوران مجموعی طور پر 3428ارب روپے جبکہ گذشتہ ماہ دسمبر کے دوران 740ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔یہ ٹیکس وصولیاں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل کردہ2929 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں سترہ فیصد زیادہ ہیں۔
رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے مقررکردہ 3645.58ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف سے217.58 ارب روپے کم ہیں۔حکومت کی طرف سے درآمدی بل میں کمی کرنے اور پٹرولیم مصنوعات پر صفر سیلز ٹیکس کے باوجود ایف بی آر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔