پنجاب سندھ میں نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کو بلدیاتی قوانین میں سقم دور کرنے کا کہا ہے، ڈی جی الیکشن کمیشن


Numainda Express April 04, 2014
خیبرپختونخوا کو بلدیاتی قوانین میں سقم دور کرنے کا کہا ہے، ڈی جی الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی باقاعدہ درخواست کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔جمعرات کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصرالملک کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ کنٹونمنٹ ایریاز اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد ڈی جی الیکشن شیر افگن نے میڈیا کو بتا یا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کو بلدیاتی قوانین اور حلقہ بندیوں میں بعض قانونی سقم دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 30 اپریل تک انتخابات کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف ہے کسی بھی صوبے میں انتخابات کیلیے کم از کم تین ماہ درکار ہوں گے، کسی حکومت کی درخواست کے بعد دس دن میں انتخابات نہیں ہو سکیں گے، باقاعدہ درخواست کے بعد ہی شیڈول جاری کیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔