پی آئی اے پر یورپی پروازوں کیلئے عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

ایجنسی 7 مارچ 2023 سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی


Staff Reporter January 01, 2023
ایجنسی 7 مارچ 2023 سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) پر یورپ میں پروازوں کیلئے عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایجنسی 7 مارچ 2023 سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی۔

ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، آپریشنل سمیت مختلف امور کا آن لائن ریموٹ آڈٹ شامل ہوگا، آڈت کامیاب ہونے کے بعد ایاسا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ایاسا کی ٹیم کے مطمئن ہونے کے بعد یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کا فلائٹ آپریشنل بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قوی امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |