رشید غازی قتل کی سماعت کل ہوگی مشرف عدالت میں طلب

بے نظیر، اکبر بگٹی، رشید غازی قتل اور غداری کیس میں مشرف کا نام ای سی ایل میں ہے


INP April 04, 2014
بے نظیر، اکبر بگٹی، رشید غازی قتل اور غداری کیس میں مشرف کا نام ای سی ایل میں ہے۔ فوٹو: فائل

MULTAN: لال مسجدکے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ صاحب خاتون کے مقدمہ قتل کی سماعت ہفتہ 5اپریل کو ہوگی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی خان جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے پرویزمشرف کو حکم دیا تھا کہ وہ5اپریل کو عدالت میں پیش ہوں۔ ہفتے کو علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کی عدالت میں مستقل طور پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث ہوگی۔ قوی امکان ہے کہ ہفتے کو ہی عدالت پرویزمشرف کی عدالت میں مستقل طور پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنادے گی۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پرویزمشرف کے وکلاعلامہ عبدارشید غازی قتل کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں درخواست دیں گے کہ پرویزمشرف کو بیمار والدہ کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کی اہم وجہ لال مسجد شہدا فاؤنڈیشن کی وہ درخواست ہے کہ جو فاؤنڈیشن نے خصوصی عدالت کے31مارچ کے فیصلے کے فوراً بعد طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو ارسال کی تھی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں وزارت داخلہ نے کسی عدالتی حکم پر نہیں بلکہ علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں مقدمے کے مدعی ہارون الرشید غازی کی درخواست پر ڈالا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں