اسلام آباد میں کورٹ میرج کرنے والا لڑکا قتل لڑکی اغوا

ملزمان لڑکی کو لے کر فرار ہو گئے


ویب ڈیسک January 01, 2023
ملزمان لڑکی کو لے کر فرار ہو گئے

سیکٹر جی سکس ون میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ملزمان لڑکی کو لے کر فرار ہو گئے اور پولیس کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کیا جارہا ہے، ملزمان کی لوکیشن ٹریس کر لی گئی ہے جلد وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

پولیس کے مطابق مقتول نے کچھ عرصہ پہلے کورٹ میرج کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں