طالبان کی قید میں موجود پروفیسر اجمل اور دیگر افراد کی رہائی آئندہ ہفتے متوقع
وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ہونے والی ملاقات میں مذاکرات کی آئندہ حکمت عملی کا تعین کرلیا گیا ہے، ذرائع
حکومت کی جانب سے بعض افراد کی رہائی کے بعد طالبان کمیٹی نے وفاق کو پیغام دیا ہے کہ طالبان کی قید میں موجود پروفیسر اجمل خان سمیت بعض سویلین افرادکی رہائی کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔
تاہم طالبان کمیٹی کی جانب سے حکومت کو کہا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کو بامقصد بنانے کیلیے ایسے غیر عسکری طالبان جن پر مقدمات نہیں ہیں اور انہیں شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے انہیں بھی فوری رہا کردیا جائے ،طالبان کمیٹی کے اس پیغام پر وفاق میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی عمل جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہونے والی ملاقات میں حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کی آئندہ حکمت عملی کا تعین کرلیا گیا ہے، جبکہ اس حکمت عملی کے حوالے سے عسکری قیادت سے بھی مشاورت کی گئی ہے ،اس پالسی طے کیا گیا ہے کہ تمام امور کو آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے طے کیا جائے گا۔