فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر تنقید بھارتی فلم ڈائریکٹر کو قتل کی دھمکیاں

’بے شرم رنگ‘ گانے کو ریلیز کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

ویویک اگنی ہوتری نے ٹویٹر پر چند اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں (ٖوٹو: فائل)

فلم 'پٹھان' کے گانے 'بے شرم رنگ' پر تنقید کے باعث بھارتی فلم ڈائریکٹر کو شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بھارتی کی متنازعہ پروپیگنڈا فلم 'کشمیر فائلز' کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پہلے انسٹاگرام کی ریلز بالی وڈ گانوں کی بری کاپیاں تھیں لیکن اب بالی وڈ کے گانے انسٹاگرام ریلز کی بری کاپیاں نظر آتی ہیں۔
Load Next Story