مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی اور کلثوم نواز کی قریبی ساتھی انتقال کرگئیں

نسرین نواز کا شمار کلثوم نواز کی قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ 2013 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی بھی رہیں


ندیم چوہدری January 01, 2023
(فوٹو فائل)

پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم رہنما اور نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی قریبی ساتھی انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی سابق صدر اور رکن پنجاب اسمبلی نسرین نواز طویل علالت کے بعد لاہور کے شیخ زید اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

نسرین نواز 2013 سے 2018 تک مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں جبکہ اُن کا شمار نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان، پارٹی رہنماؤں اور صدر نے نسرین نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نسرین نواز کے انتقال سے خلا پیدا ہوگیا جسے پُر کرنا مشکل ہے۔

ن لیگ کے قائدین نے خاتون رہنما کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں