موٹروے پر واش روم فیس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی


نیوز رپورٹر January 01, 2023
واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی

موٹروے ایم ون پر مسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے بعد واش روم استعمال کرنے کی فیس میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد پشاور موٹروے(ایم ون )کے سروس ایریاز پر کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے نرخوں کی شکایات توسامنے آتی ہی رہتی ہیں مگر اب ایم ون سروس ایریاز پر پیڈ واش روم سروس کی فراہمی میں بھی من مانی فیس وصولی شروع کر دی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پر واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مسافروں کی جانب سے این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام سے پچاس فیصد سے بھی زائد اضافے پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں این ایچ اے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ موٹرویز پر فری واش روم کی سہولت بھی مسافروں کو دستیاب ہے جبکہ جن واش رومز کے پیسے بڑھائے جا رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نےکوئی موقف نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |