کراچی کے رینبو سینٹر میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر لاکھوں کا نقصان

رینبو سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


ویب ڈیسک April 04, 2014
فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے اتنا زیادہ نقصان ہوا، دکاندار۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

صدر میں واقع رینبو سینٹر میں آگ لگنے کے باعث متعدد دکانوں میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع رینبو سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے نتیجے میں 8 دکانوں میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترد ہو گیا جب کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا کر دیگر دکانوں کو جلنے سے بچا لیا۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا، اگر فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ جاتا تو اتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔