ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک April 04, 2014
ذوالققارعلی بھٹو کو 4 اپریل 1978 کو قتل کے ایک متنازع کیس میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا. فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین اور عوامی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث صوبے کے تمام اسکول اور کالجز بند ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے کئے ہیں، ملک بھر سے جیالوں کی ایک بڑی تعداد اپنے لیڈر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے آبائی گاؤں پہنچ گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے موجودہ چیرپرسن بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط کے باعث پولیس کے 7 ہزار جوانوں اور 600 رینجرز اہلکاروں کو سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ذوالققار علی بھٹو کو 4 اپریل 1978 کو قتل کے ایک متنازع کیس میں جرنل ضیاء الحق کے دور حکومت میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا اس لئے پاکستان میں ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔