وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا دوسرا سیشن طلب کرلیا
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو ہوگا، جس میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے
قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو دوبارہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں کابینہ اراکین اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جاے گی اور اس بارے میں متعلقہ وزارتیں اپنی رپورٹ پیش کرینگی۔
اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا جبکہ پاک افغان سرحدی امور پر بھی گفتگو ہوگی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔