اوکاڑہ سے اغوا ہونے والے بچے کی سر کٹی لاش برآمد

بچے سے بدفعلی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ ہوگی، ڈی پی او فرقان بلال


ویب ڈیسک January 01, 2023
فائل فوٹو

اوکاڑہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے پانچ سالہ بچے کی گردن کٹی لاش برآمد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سفاکیت کا یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے چھری سے گردن کاٹ کر بچے کو مار ڈالا۔

کچھ روز قبل پانچ سالہ بچے کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا کیس درج ہوا تھا جس کی اب گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا تھا کہ بچے سے بدفعلی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں