نیو کراچی میں شوہر نے بدچلنی کے شبہ میں بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

بلال کالونی کےرہائشی غلام قادرنے بدچلنی کے شبہ میں اپنی 30سالہ بیوی رضیہ کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک April 04, 2014
ملزم کے کم سن بچے دینا سے بے خبر حوالات کے باہر بیٹھے ہیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں شوہر نے بد چلنی کے شبہ میں اپنی بیوی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا۔

ایس ایچ او سرسید پولیس اسٹیشن نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی کے رہائشی غلام قادر نے بد چلنی کے شبہ میں اپنی 30 سالہ بیوی رضیہ کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔ غلام قادر اپنے آبائی گاؤں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے شک کی بناء تھانے لے جا کر تفتیش کی تو ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے اعتراف کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام قادر کے 2 کمسن بیٹے ہیں جن کی عمریں2 سال اور 7 سال ہیں، بچوں کے لواحقین کے نہ پہنچنے پر انھیں بھی تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔