لاہور فیصل آباد ائرپورٹس سے منشیات کی برطانیہ و شارجہ اسمگلنگ ناکام

پارسل سے 7 کلو 800 گرام ہیروئن اور دوسرے مسافر کے پیٹ سے60 کیپسول برآمد، خیبر اور سکھر میں بھی کارروائیاں


ویب ڈیسک January 02, 2023
ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے

اے این ایف نے لاہور اور فیصل آباد ائرپورٹس سے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ کارگو پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے لیے بک کیے گئے پارسل سے7 کلو 800 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی۔

دوسری کارروائی میں فیصل آباد ائرپورٹ فلائٹ نمبر G 9563 سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزم سرگودھا کا رہائشی ہے۔

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 37 کلو 16 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ دوسری جانب سکھر میں ایک اور کارروائی کے دوران مقامی رہائشی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں