پشاور سے راولپنڈی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے آنے والی ایک گاڑی کو چوکی حمیداں کے قریب روک کر تلاشی لی

پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے7 کلاشنکوف، 7رپیٹر، 15پستول اور 13ہزار گولیاں برآمد کیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز


پولیس نے پشاور سے راولپنڈی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے آنے والی ایک گاڑی کو چوکی حمیداں کے قریب روک کر تلاشی لی اور اس کے خفیہ خانوں سے7 کلاشنکوف، 7رپیٹر، 15پستول اور 13ہزار گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محراب گل کوگرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story