فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضے کیخلاف قرارداد اکثریت سے منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ ڈالے گئے


ویب ڈیسک January 02, 2023
بھارت، فرانس اور جاپان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا:فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف قرادر اکثریتی ووٹوں سے منظورہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قبضے کیخلاف قرارداد کے حق میں 87 جبکہ مخالفت میں 26 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 53 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظورکی گئی قرارداد میں عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضے، آبادکاری اورحملوں سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی پر قانونی نتائج کےبارے میں رائے دینے کی بھی درخواست کی گئی۔

پاکستان ، متحدہ عرب امارات ، روس ،چین اور دیگرمسلمان ممالک نے قرارداد کے حق میں جبکہ اسرائیل، امریکا، برطانیہ اور دیگریورپی ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ بھارت، فرانس اور جاپان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسرائیل نے 1967 میں عرب اسرائیل جنگ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس پر قبضہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں