
براہمسٹرا کی شاندار کامیابی کے بعد رنبیر کپور کا نئی فلم'اینیمل' میں ادا کئے جانے والے اُن کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
رنبیر کپور کی فلم کا پہلاپوسٹر سالِ نو کے موقع پر جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا مختلف لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ٹوئٹر پر فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر خون میں رنگی ہوئی سفید شرٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ بغل میں کلہاڑی دبائی ہوئی ہے ان کے چہرے اور بازو پر زخم ہیں اور وہ سگریٹ جلا رہے ہیں۔
Presenting you the first look of ANIMAL. HAPPY NEW YEAR PEOPLE🙂 #RanbirKapoor #ANIMAL@AnilKapoor @thedeol @iamRashmika @tripti_dimri23 #BhushanKumar @VangaPranay @MuradKhetani #KrishanKumar @anilandbhanu @VangaPictures @Cine1Studios @TSeries @rameemusic @cowvala #ShivChanana pic.twitter.com/zrsyaXqWVx
- Sandeep Reddy Vanga (@imvangasandeep) December 31, 2022
رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں رشمیکا مندانہ ہیروئن کا کردار ادا کریں گی جبکہ اس فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کے مداحوں کی جانب سے ان کے دبنگ انداز کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 11اگست کو ریلیز ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔