سعودی عرب میں پہلی بار خواتین تیزرفتار ’حرمین ٹرین‘ چلانے لگیں

24 خواتین ڈرائیورز نے ’حرمین ایکسپریس ‘ چلانے کی تربیت حاصل کی

حرمین ایکسپریس دنیا کی تیزرفتار ٹرینوں میں شامل ہے:فوٹو:اسکرین گریب

سعودی عرب میں پہلی بارخواتین ڈرائیورز حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔

سعودی وزارت ریلوے 'سار' نے خواتین ٹرین ڈرائیور کی ویڈیو ٹوئٹرپرشئیر کردی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ملک کی تاریخ میں خواتین کی جانب سے دنیا کی تیزرفتار ٹرینوں میں شامل ' حرمین ایکسپریس' چلانے کا یہ پہلا موقع ہے۔




عرب میڈیا کے مطابق 24 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔ خواتین ٹرین ڈرائیورز نے مشرق وسطیٰ کی تیز رفتار ٹرین چلانے کو اعزاز اور بڑی ذمہ داری قرار دیا۔

 
Load Next Story