کالعدم تحریک طالبان کا جنگ بندی میں 10 اپریل تک توسیع کا اعلان
جنگ بندی میں مزید توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ طالبان شوریٰ 10 اپریل کے بعد کرے گی، ترجمان طالبان
کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں 10 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے 10 اپریل تک جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام طالبان گروپوں کو اس مدت میں حکومت اور فورسز کے خلاف کارروائیاں معطل رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاہم جنگ بندی میں مزید توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ طالبان شوریٰ 10 اپریل کے بعد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے باوجود حکومت کے جواب کے منتظر ہیں اور حکومت کی جانب سے خاموشی پر لوگ الجھن کا شکار ہیں۔
شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان نے امن کی خاطر مذاکرات میں ذمے داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور مذاکرات کی کامیابی کے لئے ابتدائی طور پر حکومت کے سامنے آسان شرائط رکھی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو غیر عسکری قیدیوں کی رہائی اور امن زون قیام پرعملدرآمد کا احساس ہونا چاہئے جبکہ ہم نے سیکیورٹی اداروں کی خلاف ورزیوں کے ثبوت بھی کمیٹی کو پیش کئے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان باضابطہ مذاکرات شروع ہونے کے بعد پہلے طالبان اور پھر حکومت کی جانب سے ایک ماہ تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کی مدت 31 مارچ کو پوری ہوگئی تھی۔