مونس الہٰی کے مبینہ فرنٹ مینوں کیخلاف ایف آئی اے انکوائری شروع

تین افراد کے اکاؤنٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، مونس الٰہی اور دیگر افراد کے کھاتوں میں پیسے منتقل ہوئے، ذرائع


ویب ڈیسک January 02, 2023
(فوٹو فائل)

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز اُن کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم

پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے اکاؤنٹس سے مونس الٰہی اور فیملی کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں پیسے منتقل ہوئے ۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتں۔

واضح رہے کہ مونس الٰہی کے خلاف عدالت میں جمع منی لانڈرنگ کیس میں بھی تینوں افراد کا ذکر ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں