ہالی ووڈ اداکار جریمی رینر برفانی طوفان میں حادثے کا شکار
اداکار کو ائیر ایمبولینس کے زریعے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا
ہالی ووڈ کی مارول سیریز اوینجرز اور ہاکی کے اسٹار جریمی رینر برفانی طوفان میں حادثے کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جریمی رینر نیویارک میں مقیم ہیں جہاں خطے میں نئے سال کے موقع پر موسم سرما کا شدید برفانی طوفان آیا جس سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔
2 مرتبہ آسکرز کیلئے نامزد ہونے والے اداکار برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہوئے اور خود کو زخمی کر بیٹھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ائیر ایمبولینس کے زریعےتشویشناک اسپتال منتقل کیا گیا۔
اداکار کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اس بات کی تصدیق کر تے ہیں کہ جریمی کی حالت نازک لیکن مستحکم ہے اور وہ برف ہٹانے کے دوران حادثے کا کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوئے ہیں'۔
51 سالہ ہاکی اداکار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جریمی کے ساتھ ان کے گھر والے موجود ہیں اور ان کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ نیویارک اور دیگر امریکی ریاستوں میں کئی علاقے خطرناک برفانی طوفانوں کی زد میں ہیں گزشتہ دنوں جریمی رینر کے رہائشی علاقے شمالی نیواڈا میں 35,000 گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے جبکہ گھر اور سڑکوں پر کئی فٹ برف جم گئی ہے جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔