اردو میں لکھا 90 سال پرانا شادی کا  دعوت نامہ وائرل ہوگیا

دعوت میں شادی کے مہمانوں کو دلی کی گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا ہے

دعوت نامے کو اب تک ہزاروں افراد سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

برصغیر میں 90 سال قبل ہوئی ایک شادی کا اردو میں لکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا صارف سونیا بٹلہ نے اپنے دادا دادی کی 1933 میں ہوئی شادی کا دعوت نامہ ٹوئٹرپرشئیرکیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔




اردو میں تحریردعوت نامے میں مہمانوں کو شادی میں شرکت کے لیے دلی کی گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا ہے اور بارات کی روانگی کا وقت سوا 11 بجے دیا گیا ہے۔اسی کارڈ میں ولیمے کے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور تقریب کا وقت صبح 10 کا ہے۔

اردو میں لکھا گیا 90 سال پرانا دعوت نامہ سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور اب تک ہزاروں صارفین اس دعوت نامے کو دیکھ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی دعوت نامے کے وائرل ہونے کی خبر نمایاں طورپرلگائی ہے۔
Load Next Story