ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف اور ان کے ضامن کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم

سابق صدر پر گزشتہ روز بھی حملہ ہوا، اس صورتحال میں ان کا پیش ہونا ممکن نہیں، وکلا کا عدالت میں جواب


ویب ڈیسک April 04, 2014
پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے عدم حاضری پر عدالت سے ملزم اور اس کے ضامنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی۔ فوٹو: فائل

ججز نظر بندی کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف اور ان کے ضامنوں کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے سابق صدر کے وکلا سے استفسار کیا کہ پرویز مشرف طلب کرنے کے باوجود پیش کیوں نہیں ہوئے جس پر وکلا نے بتایا کہ سابق صدر پر گزشتہ روز بھی حملہ ہوا، اس صورتحال میں ان کا پیش ہونا ممکن نہیں تاہم تحریری جواب سینئر وکیل الیاس ہی دیں گے۔

پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے عدم حاضری پر عدالت سے ملزم اور اس کے ضامنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی جس پر عدالت نے پرویز مشرف کی پیشی کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامنوں کو بھی اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا، پراسیکیوٹر نے سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات بھی دائر کردیئے، سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں