ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف اور ان کے ضامن کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم
سابق صدر پر گزشتہ روز بھی حملہ ہوا، اس صورتحال میں ان کا پیش ہونا ممکن نہیں، وکلا کا عدالت میں جواب
ججز نظر بندی کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف اور ان کے ضامنوں کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے سابق صدر کے وکلا سے استفسار کیا کہ پرویز مشرف طلب کرنے کے باوجود پیش کیوں نہیں ہوئے جس پر وکلا نے بتایا کہ سابق صدر پر گزشتہ روز بھی حملہ ہوا، اس صورتحال میں ان کا پیش ہونا ممکن نہیں تاہم تحریری جواب سینئر وکیل الیاس ہی دیں گے۔
پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے عدم حاضری پر عدالت سے ملزم اور اس کے ضامنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی جس پر عدالت نے پرویز مشرف کی پیشی کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامنوں کو بھی اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا، پراسیکیوٹر نے سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات بھی دائر کردیئے، سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔