اوکاڑہ کم سن بچے کے اغواء و قتل میں دو پڑوسی گرفتار
دونوں پڑوسیوں نے کم سن حسن علی کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا اور بعد میں قتل کرکے لاش پھینک دی تھی
کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کم سن حسن علی کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا اور بعد میں قتل کر نعش راجباہ میں پھینک دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے پیشہ ورانہ مہارت کی مثال قائم کردی اور ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے عقیل اور ارشاد نامی قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عقیل مقتول بچے کے ہمسایہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں سے کم وقت میں گرفتار کرنے پر اوکاڑہ پولیس کو شاباشی دی ہے اور کہا ہے کہ تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے دونوں سفاک ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دلوائی جائیں۔