کریبیئن پریمیئر لیگ میں آفریدی مسترد محمد حفیظ 80 ہزار ڈالرز میں نیلام

نیلامی کی تقریب میں کسی فرنچائز نے شاہد آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم کی بولی نہیں لگائی


ویب ڈیسک April 04, 2014
اوپنر احمد شہزاد کو’’جمیکا تلاوہ‘‘ نے 70 ہزار ڈالرز میں خریدا۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کی کریبیئن پریمیئر لیگ میں کسی بھی فرنچائز نے شاہد آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم کی بولی نہیں لگائی جب کہ محمد حفیظ کو ''گیانا امیزون'' نے خرید لیا۔

جمیکا میں کریبیئن پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی بولی کے لئے تقریب منعقد ہوئی جس میں''گیانا امیزون'' نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو 80 ہزار ڈالرز میں خرید لیا جب کہ احمد شہزاد کو''جمیکا تلاوہ'' نے 70 ہزار ڈالرز میں حاصل کر لیا۔ سہیل تنویر کو ''سینٹ لوشیانے زوک'' نے 50 ہزار ڈالرز میں خریدا۔ تقریب میں ناصر جمشید اور عمران نذیر بھی مختلف فرنچائزز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم کسی بھی فرنچائز نے بوم بوم آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم کی بولی نہ لگا کر انہیں یکسر مسترد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں