کراچی ٹیسٹ مفت داخلے کا اعلان بھی شائقین کو اسٹیڈیم نہ لاسکا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی رہا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں تماشائیوں کے مفت داخلے کا اعلان بھی شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم نہ لاسکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کراچی اسٹیڈیم میں جاری دوسرا ٹیسٹ میچ بھی شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل نہ کرسکا۔
تماشائیوں کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا فیصلہ بھی کارگر ثابت نہ ہوسکا، مسلسل کرکٹ سے بیزار کرکٹ کے متوالوں نے اس سہولت کے باجود اسٹیڈیم کو رخ کرنے سے اجتناب برتا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم منہ چڑاتا رہا اور خالی کرسیاں براجمان ہونے والوں کی منتظر رہیں۔