سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 5 جنوری کو سماعت کرے گا


ویب ڈیسک January 02, 2023
فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کے سوموٹو ایکشن کے بعد اب اسے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کے قتل پر ازخونوٹس لیا تھا جس کے بعد آج عدالت نے ازخودنوٹس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 5 جنوری کو سماعت کرے گا جو کہ دن ایک بجے ہوگی۔ اس کے بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔

رجسڑار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اسپیشل جے آئی ٹی سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں