یوکرین کا میزائل حملے میں 400روسی فوجی مارنے کا دعویٰ

میزائل حملے میں مکیو کا شہر میں قائم فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا

فوٹو: فائل

یوکرین نے ایک میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔

دوسری جانب روس کی طرف سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کے اس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نوکے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک پیغام میں سابق روسی فوجی اہلکار کا کہناہے کہ حملے میں بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے بھی نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔

روس کی طرف سے سخت سردی کے موسم میں یوکرین پر مسلسل حملوں کے دوران عمارتوں سمیت برقی تنصیات کو مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے جس کے باعث ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے۔

 
Load Next Story