کینسر کے نام سے بھی خوف آنے لگا ہے منیشا کوئرالہ

مجھے ہر وقت اس بات کا خوف رہتا ہے کہ دوبارہ کینسر میں مبتلا نہ ہو جاؤں، منیشا کوئرالہ


ویب ڈیسک April 04, 2014
کیسنر موت کی علامت نہیں اس پر تھوڑی سی ہمت سے قابو پایا جا سکتاہے، اداکارہ۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ صحت یاب ہونے کے بعد اب کینسر کے نام سے بھی خوف آنے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کینسر کے موذی مرض سے چھٹکارا پانے والی اداکارہ مینشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ پہلے انھیں اپنی صحت کی بالکل بھی پروا نہیں ہوتی تھی لیکن اب مجھے ہر وقت اس بات کا خوف رہتا ہے کہ دوبارہ کینسر میں مبتلا نہ ہو جاؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ کیسنر کا نام سننے کے بعد ڈر جاتے ہیں لیکن انھیں ڈرنے کے بجائے ہمت کرنی چاہیئے، کیسنر موت کی علامت نہیں ہے اس پر تھوڑی سی ہمت سے قابو پایا جا سکتاہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرز نے 2012 میں منیشا کوئرالہ کے رحم میں کینسر کی تشخیص کی تھی جس سے انھوں نے حال ہی میں نجات حاصل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں