ن لیگ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی
سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کی لاکھ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان توڑے نہ جاسکے،ذرائع
مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نے سبکی سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد واپس لی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کی لاکھ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان توڑے نہ جاسکے۔
ذرائع کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی توڑنے میں ناکامی پر حکمت عملی کے تبدیلی کے نام پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی کیونکہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضع برتری حاصل ہے۔