سپریم کورٹ میں پرویز مشرف اور وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سابق صدر نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود 7 سال قبل نواز شریف کو طاقت کے زور پر ملک واپس آنے سے روکا تھا، درخواست گزار


ویب ڈیسک April 04, 2014
عدالت کے حکم کے باوجود آئی جی سندھ کو تعینات نہیں کیا گیا جس پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، دوسری درخواست فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود 7 سال قبل نواز شریف کو طاقت کے زور پر ملک واپس آنے سے روکا تھا جبکہ نواز شریف اور قائم علی شاہ کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی، درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ عدالت عظمٰی نے 21 مارچ کو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو 7 روز میں انسپکٹر جنرل سندھ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا لہٰذا دونوں رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں