ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 26 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ نے 45 افسران کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی تاہم 19 افسران کی ترقیاں روک لی گئی


ویب ڈیسک April 04, 2014
وزیر اعظم نے پاک فوج میں ترقیوں کے طریقہ کار سے متاثر ہو کر سول بیوروکریسی میں بھی سخت میرٹ پر صرف انتہائی قابل افسران کو ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع

HYDERABAD: وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 20 سے 21 میں جانے والے 19 افسران کی ترقیاں روک لیں جبکہ 26 کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ نے فروری میں اپنے اجلاس میں 45 افسران کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے صرف 26 افسران کی ترقی کی منظوری دی جبکہ 19 افسران کا کیس سینٹرل سلیکشن بورڈ کو دوبارہ غور کے لئے واپس بھیج دیا گیا اور بورڈ کی نئی سفارش تک یہ سیٹیں خالی رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاک فوج میں ترقیوں کے طریقہ کار سے متاثر ہو کر سول بیوروکریسی میں بھی سخت میرٹ پر صرف انتہائی قابل افسران کو ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترقی پانے والوں میں شجاعت علی، اوریاعباسی، محسن حقانی، اعجاز علی خان، شعیب احمد صدیقی، زاہد سعید، شاہد تارڑ، حماد اویس آغا، الطاف ایزد، شاہ صاحب، ارباب عارف، سیما نجیب، حسن اقبال، سردار احمد، نواز سکھیرا، یاسمین مسعود، علی رانجھا، رضوان بشیر، آفتاب حبیب، طارق مسعود اور علی ظہیر ہزارہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں