لیاقت میڈیکل اور لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر مقرر کردیے گئے

واضح رہے کہ داؤد یونیورسٹی سمیت سندھ کی تقریبا 8 سرکاری جامعات بغیر مستقل وائس چانسلر کے کام کررہی ہیں


Safdar Rizvi January 02, 2023
فوٹو فائل

حکومت سندھ کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور پروفیسر نصرت شاہ کو لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کی دو میڈیکل جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کردی ہے اور صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ میں پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کو وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ان تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ تعیناتیاں آئندہ چار سال کے لیے کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کی داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی اور جامشورو کی مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی سمیت سندھ کی اب بھی تقریبا 8 سرکاری جامعات بغیر مستقل وائس چانسلر کے کام کررہی ہیں اور ان جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے اشتہار تو جاری ہوچکے ہیں لیکن تعیناتی کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں