اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
قومی چائلڈ ٹیم نے اپنے گروپ میں ٹاپ پر رہی، کوارٹر فائنل گرین شرٹس کا مقابلہ فلپائن سے ہو گا۔
ISLAMABAD:
برازیل میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا جس کے بعد قومی ٹیم نے نہ صرف گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی بلکہ کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری ورلڈ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے امریکا کے خلاف کھیلے گئے میچ بھی عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد قومی چائلڈ ٹیم نے10 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فلپائن سے ہو گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں 4 میچ کھیلے ہیں جن میں 3 جیتے اور ایک برابر رہا۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں 19گول کئے جب کہ اس کے خلاف اب تک صرف ایک گول ہوا ہے۔