جامعہ مسجد دلی کے امام کا عام انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا اعلان

بی جے پی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندر مودی کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے، امام جامعہ مسجد دلی


ویب ڈیسک April 04, 2014
امام جامعہ مسجد دلی نے بہار میں بھی کانگریس کی حمایتی جماعت راشٹریہ جنتہ دل کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بھارتی دارلحکومت کی جامعہ مسجد دلی کے امام سید بخاری نے بھارتی عام انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امام جامعہ مسجد دلی سید بخاری نے کانگریس کی حمایت کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سید بخاری کا کہنا تھا کہ بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کو ناکام بنانے والی قوتوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے انتخابات میں مسلمانوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی درخواست بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بہار میں کانگریس کی حمایتی جماعت راشٹریہ جنتہ دل کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

سید بخاری کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندر مودی کی حمایت کا سوچ بھ نہیں سکتے۔ اس موقع پر انہوں نے مظفر نگر میں ہونے والے فسادات میں مسلمانوں کی جانوں کے تحفظ میں ناکامی پر سماج وادی پارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں