باجوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک January 03, 2023
حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے، ریسکیو ذرائع (فوٹو فائل)

خار عید گاہ مسجد کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع باجوڑ میں خار عید گاہ مسجد کے قریب گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، ڈیزاسٹر ویکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملبے تلے دبے 6 جاں بحق بچوں اور 6 شدید زخمی افراد کو نکالا۔

میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ نے بتایا کہ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں