درآمدی پابندیوں کے باعث ایک اور کمپنی نے پلانٹ بند کر دیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو حسن ابدال میں واقع پلانٹ کی غیر معینہ مدت کیلیے بندش سے مطلع کر دیا گیا


Staff Reporter January 03, 2023
کے ایس بی پانی، بلڈنگ کیمیکلز، توانائی اور دیگر صنعتی مقاصد کیلیے پمپس اور والوز بناتی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں درج ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، لسٹڈ کمپنی نے پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط پلانٹ کی بندش کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پلانٹ بند کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کے ایس بی کا یہ پلانٹ حسن ابدال میں قائم ہے، جسے بند کردیا گیا ہے۔ یہ پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے۔

کے ایس بی دنیا بھر میں اعلی معیار کے پمپس بناتے ہیں۔ کے ایس بی سیال کیمیکلز، پانی، بلڈنگ کیمیکلز، کان کنی، توانائی و دیگر صنعتوں کے لیے پمپس اور والوز بناتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں